چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماضی میں سندھ حکومت حکومت سے بانی پی ٹی آئی اور ن لیگی حکومت کا رویہ اچھا نہیں تھا۔
لاڑکانہ میں چنگچی اور لوڈر رکشہ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کو خود مختار دیکھنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ دنیا کا بڑا منصوبہ ہے، جو وفاق کے تعاون کے بغیر ناممکن تھا۔ بے روزگاروں کو ضلع کونسل چنگچی رکشہ اور لوڈر رکشے دے رہی ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ماضی میں سندھ حکومت سے بانی پی ٹی آئی اور ن لیگی حکومت کا رویہ اچھا نہیں تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملنے والا نشان امتیاز لاڑکانہ کے عوام کے نام کرتا ہوں، نوڈیرو اور رتوڈیرو کے عوام نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا ہے۔ ترقیاتی فنڈ بھی لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ کے عوام کے نام کرتا ہوں۔