• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، الفلاح میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 سالہ بچہ جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر الفلاح ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے تین سال کا بچہ جاں بحق، جبکہ ماموں زخمی ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق الفلاح کے علاقے ملت ٹاؤن موڑ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار تین سالہ بچہ عون محمد جاں بحق جبکہ اس کا ماموں سلمان زخمی ہوگیا۔

زخمی ماموں سلمان نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھانجے کو ساتھ لے کر موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے ٹکر ماری۔ 

حادثے کے نتیجے میں عون محمد ڈمپر کے ٹائر تلے آ گیا اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، زخمی ماموں کے مطابق جاں بحق ہونے والا عون والدین کا اکلوتا بچہ تھا۔

پولیس کے مطابق ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم کلینر اور اس کا ساتھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ڈمپر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید