رکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) ثناء اللّٰہ مستی خیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سوائے میاں اظہر کی نشست کے تمام نشستوں کے ضمنی انتخاب سے بائیکاٹ کر رہی ہے۔
ثناء اللّٰہ مستی خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ معلوم نہیں پی ٹی آئی ممبران کو یہ پتہ چلا ہے یا نہیں، میں سیاسی کمیٹی کا ممبر ہوں، رات ساڑھے 3 بجے ہماری کمیٹی میٹنگ ختم ہوئی، پارٹی اور بانیٔ پی ٹی آئی کا حکم ہے کہ تحریک انصاف تمام قائمہ کمیٹیوں کی ممبرشپ سے استعفیٰ دے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ رات گئے یہ فیصلہ کیا ہے، آج ہماری پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بھی ہونی ہے جو بانیٔ پی ٹی آئی کا حکم ہوگا ہم اس پر عمل کریں گے۔
تحریک انصاف کے تمام ممبران نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا، پارٹی کا کوئی بھی رکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں موجود نہیں۔