• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: دریائے چناب میں دو شگاف ڈال دیے گئے، ویڈیو بھی سامنے آگئی

گوجرانوالہ میں دریائے چناب میں دو شگاف ڈال دیے گئے۔ جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ پہلا شگاف منڈی بہاؤالدین کے مقام پر ڈالا گیا جبکہ دوسرا شگاف علی پور چھٹہ ضلع گوجرانوالہ کے مقام پر ڈالا گیا ہے۔

دریائے چناب میں خانکی ہیڈورکس پر شدید سیلابی صورتحال ہے۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریائے چناب میں خانکی پر پانی کا بہاؤ 10 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے۔ خانکی ہیڈ ورکس کی ڈیزائن کردہ گنجائش 8 لاکھ کیوسک ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شدید سیلابی ریلے کے باعث ہیڈ ورکس کے ہائیڈرولک ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید