• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے چناب میں سیلاب کے بعد پلکھو نالہ بپھر گیا، پانی وزیر آباد شہر میں داخل

 
’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

دریائے چناب میں سیلاب کے بعد پلکھو نالہ بپھر گیا، پانی وزیر آباد شہر میں داخل ہو گیا۔

وزیر آباد کے سیالکوٹ روڈ پر سیلابی پانی گھروں اور دکانوں میں بھی پانی آگیا۔

وزیر آباد کی مختلف آبادیوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ وزیرآباد کے علاقوں میں نالہ پلکھو کے اوورفلو ہونے سے پانی آیا،  نالہ پلکھو کی گنجائش 26 ہزار کیوسک ہے جبکہ 35 ہزار کیوسک پانی آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرآباد کے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلاء ہو گیا ہے، ریلیف کیمپوں میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء موجود ہیں۔

ادھر دریائے چناب میں رسول نگر کے قریب بند میں شگاف پڑ گیا ہے۔ 

محکمۂ آبپاشی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بند باندھنے کی کوشش کر رہے ہیں، بند باندھنے میں مقامی لوگ بھی انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔

دریائے چناب میں منڈی بہاؤالدین اور علی پور چھٹہ کے مقامات پر 2 شگاف ڈال دیے گئے ہیں۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر 1955 اور شاہدرہ کے مقام پر 1988 کے بعد پانی آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید