• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارووال، گوردوارہ کرتار پور دربار میں بھی سیلابی پانی داخل ہوگیا

دریائے راوی میں سیلاب سے کرتار پور کوریڈور زیر آب آگیا ہے، سیلابی پانی گوردوارہ کرتار پور دربارمیں بھی داخل ہوگیا ہے۔

 ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کرتار پور دربار کے 1600 ملازمین کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ ہزاروں ایکڑ فصل تباہ ہوچکی، اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے آبی جارحیت کی ہے۔ پانی کو ہتھیار بنایا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ 

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب کی صورتحال ہے، سیلاب کی پیشگی اطلاع کی وجہ سے لوگوں کا بروقت انخلا ممکن ہوسکا، آئندہ چند گھنٹوں میں قادرآباد سے آبادی کا انخلا ناگزیر ہوچکا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی کی انجینئرنگ بریگیڈ اور 30 یونٹس فلڈ ریلیف کا کام کر رہے ہیں، کرتار پور میں کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ڈائیورژن بنا کر قراقرم ہائی وے کو کھول دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید