سیالکوٹ میں بارش کا 11 سال کا ربکارڈ ٹوٹ گیا۔ ڈی سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک، پریم نگر سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دو سے چار گھنٹے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ نالہ ڈیک میں پانی کا بہاؤ 77 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، الہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ نالہ ڈیک میں طغیانی سے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔ متاثرہ دیہات سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی سطح 3لاکھ 65 ہزار ہوگئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پر پانی کا بہاو 210000 کیوسک ہوگیا۔ شکر گڑھ سے ڈپٹی کمشنر بتایا کہ دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 142020 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے راوی میں اس وقت اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، کرتارپور سمیت مختلف مقامات سے اب تک 257 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔