• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بن قاسم میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے بن قاسم میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیر زادہ نے کہا کہ ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی کر کے گھر جا رہا تھا، ملزمان تعاقب میں تھے، 3 ملزمان نے فائرنگ کی، جس سے اہلکار موقع پر شہید ہوگیا۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید کہا کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری طرف وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی ملیر سے فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن، انویسٹی گیشن پولیس تفتیش کے عمل کو کامیاب بنائیں، ملزمان کی گرفتاری کےلیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ ابتدائی پولیس تفتیش اور پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے، ایس ایس پی ملیر ٹیم کے ہمراہ شہید اہلکار کے گھر جائیں اور ورثا سے اظہار یکجہتی کریں۔

قومی خبریں سے مزید