• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 55 سالہ خاتون نے 17ویں بچے کو جنم دے دیا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع اودے پور میں 55 سالہ خاتون نے 17ویں بچے کو جنم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کباڑیے کا کام کرنے والے کاورا رام کالبیلیہ کی بیوی رخا کالبیلیہ کے ہاں گزشتہ دنوں 17ویں بچے کی پیدائش ہوئی، اس وقت ان کے 12 بچے ہیں، جبکہ 5 انتقال کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رخا کالبیلیہ  کے 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شادہ شدہ ہیں اور ان کے بھی 2 سے 3 بچے ہیں، رخا اپنی 17ویں اولاد کی پیدائش سے پہلے ہی دادی نانی بن چکی تھیں۔

رخا کے شوہر کاورا رام کالبیلیہ کباڑ کا کام کرتے ہیں، خاندان کی مالی حالت نہایت خراب ہے۔

کاورا رام کے مطابق بیٹوں اور بیٹیوں کی شادی کے اخراجات کے لیے انہیں سود پر قرض لینا پڑا، جبکہ ان کے خاندان کا کوئی فرد کبھی اسکول نہیں گیا۔

55 سالہ خاتون کا آپریشن کرنیوالی ڈاکٹر روشن دارانگی نے  کہا کہ ’رخا نے پہلے دعویٰ کیا کہ یہ ان کی چوتھی ڈلیوری ہے، مگر بعد میں پتہ چلا کہ وہ پہلے ہی 16 بار ماں بن چکی ہیں، جن میں سے 5 بچے زندہ نہیں رہے‘۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید