• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر دفاع خواجہ آصف کی میڈیا میں خود سے منسوب بیان کی وضاحت

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا میں خود سے منسوب بیان کی وضاحت کردی ہے۔

اپنے وضاحتی بیان میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میڈیا کے بعض حصوں میں اُن کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، میں نے پنجاب حکومت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ 38 سال بعد تین دریاؤں میں بیک وقت شدید سیلاب غیر معمولی صورتحال ہے جس میں فوج سمیت تمام ادارے عوام کی مدد کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان کی گفتگو جس پیرائے میں تھی اسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید