• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں ……

لوگ اُسے ایک مثالی ماں کہا کرتے تھے۔

وہ عورت، جس نے اپنی زندگی بیٹوں کے نام وقف کر دی۔

شوہر کے انتقال نے اسے توڑا ضرور،

مگر اس نے جلد خود کو سنبھال لیا۔ ٹیوشن پڑھائی، ملازمتیں کیں۔

بڑے بیٹے کو میڈیکل کالج میں داخل کرانے کے لیے زیور بیچ دیا۔

چھوٹے کو انجینئر بنانے کے لیے جمع پونجی صرف کر دی۔

بیٹوں کی ملازمتیں لگ گئیں، تو اچھے گھروں میں شادیاں کیں۔

اس بھاگ دوڑ میں وہ بوڑھی ہوگئی، بیمار رہنے لگی۔

اب بیٹوں کی باری تھی کہ ماں کو سنبھالتے۔

اور تب دونوں بیٹوں نے سوچ بچار کے بعد ایک فیصلہ کیا،

اور اپنی ماں کو…

اولڈ ایچ ہوم کے دروازے پر چھوڑ آئے۔

تازہ ترین