• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیجر قومی ٹیم کی میچ کے دوران بال لگنے سے زخمی امپائر کی عیادت

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

پاکستان اور یو اے ای کے میچ میں بال لگنے سے سری لنکن ایمپائر روچیرا پلیاگُروگے زخمی ہوگئے، پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ان کی اسپتال میں عیادت کی۔

نوید اکرم چیمہ نے چیئرمین پی سی بی و صدر اے سی سی محسن نقوی اور ٹیم کی جانب سے سری لنکن ایمپائر کو گلدستہ پیش کیا، نوید اکرم چیمہ نے ایمپائر روچیرا پلیاگُروگے کی خیریت دریافت کی۔

ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایمپائر روچیرا پلیاگُروگے کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ چئیرمین پی سی بی و صدر اے سی سی محسن نقوی نے بھی آپ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سری لنکن ایمپائر روچیرا پلیاگُروگے نے کہا کہ پاکستان ٹیم اور عوام سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان، یو اے ای کے میچ میں گیند لگنے سے امپائر روچیرا پلیاگروگے زخمی ہوئے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید