پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں دو نئے افرامیکس ٹینکرز شامل کر لیے گئے۔
اس حوالے سے وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کو پی این ایس سی حکام نے بریفنگ دی۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا بیڑا 10 سے بڑھ کر 12 جہازوں پر مشتمل ہو گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک بحری بیڑا 20 جہازوں تک بڑھانے کا ہدف ہے، افرامیکس ٹینکرز خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں استعمال ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سال غیرملکی شپنگ کمپنیز کو 4.6 ارب ڈالر فریٹ ادا کرتا ہے۔