• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و جرمن وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جرمن وزیر خارجہ ڈاکٹر یوہان واڈےفل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اعلیٰ سطح رابطوں کی اہمیت پر زور دیا اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور جرمن ہم منصب نے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی مفاد میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید