• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ’جعلی شادی گینگ‘ بےنقاب، 4 دلہنوں سمیت 9 ملزمان گرفتار

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست بہار میں پولیس نے ایک منظم، جعلی شادی گروہ کو بےنقاب کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی شادیاں کرنے والا یہ گینگ طویل عرصے سے سرگرم تھا اور کمزور و نادار افراد کو نشانہ بناتا تھا، منصوبے کے تحت خواتین شادی کے بعد متاثرہ خاندان میں گھل مل جاتیں اور چند دنوں کے اندر ہی قیمتی سامان، زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو جاتیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جعلی شادی گینگ کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 4 خواتین اور 5 مردوں کو گرفتار کر لیا جن میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔

بہار کی پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ایک گاڑی، دو موٹر سائیکلز اور 9 موبائل فونز بھی ضبط کیے ہیں جن کے ریکارڈ سے مزید معلومات حاصل کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ گرفتار خواتین پہلے سے شادی شدہ تھیں مگر جرائم کے لیے جعلی دلہن کا کردار ادا کرتی تھیں۔

پولیس کو شبہ ہے کہ اس گروہ کا نیٹ ورک بہار سے باہر دیگر ریاستوں میں بھی پھیلا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق  تمام ملزمان کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید