• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

29 اگست سے 2 ستمبر تک ملک بھر میں بارشیں متوقع، کراچی میں ہفتے سے بارش کا امکان

کراچی میں باش کے بعد کا ایک منظر
کراچی میں باش کے بعد کا ایک منظر

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کہا محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست سے 2 ستمبر تک اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع میں 30 اور 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور لاہور میں 30-31 اگست کو بارش کا امکان ہے، جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور نارووال میں 30-31 اگست کو بارش کا امکان ہے۔ حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بھی 30-31 اگست کو بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی و جنوبی پنجاب میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشیں متوقع ہیں اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ ملتان، ڈی جی خان اور راجن پور میں 29 سے 31 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔ 

اسی طرح لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں 29 سے 31 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 29 تا 31 اگست کے دوران شدید بارشوں اور  ملاکنڈ و ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ 

جبکہ چترال، دیر، سوات، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح پشاور، نوشہرہ اور مردان میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔ ڈی آئی خان، ٹانک، کوہاٹ اور بنوں میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔ 

آزاد کشمیر میں مظفر آباد، باغ، حویلی، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں 29 اگست تا 2 ستمبر تک شدید بارشیں متوقع ہیں۔ گلگت بلتستان میں 29 تا 31 اگست تک بارشیں متوقع ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ گلگت، اسکردو اور ہنزہ، دیامر، استور، غذر اور گانچھے میں 29 تا 31 اگست تک بارشیں متوقع ہے۔ 

کراچی میں 30 اگست تا 2 ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر میں بھی 30 اگست سے 2 ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں۔ 

جبکہ حیدر آباد، دادو، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور میں 30 اگست سے یکم ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ 

جبکہ بلوچستان میں گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، لسبیلہ اور قلات میں 29 اگست سے  یکم ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں۔

قومی خبریں سے مزید