• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوئے۔ 

کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم "کراٹ" کے مطابق جنوری سے اب تک 543 ٹریفک حادثات میں 581 افراد جاں بحق ہوئے۔ ان میں 295 موٹر سائیکل سوار تھے، دوسری بڑی تعداد راہگیروں کی رہی۔ 

جنوری سے اب تک 199 پیدل چلنے والے سڑکوں پر حادثات کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔ ٹرک کی ٹکر سے 61 حادثات میں 62 افراد، ٹرالر کی ٹکر سے 52 حادثات میں 59، جب کہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 47 حادثات میں 54 افراد جاں بحق ہوئے۔

کراٹ کے مطابق کار کی ٹکر سے 61 حادثات میں 67 افراد، جب کہ موٹر سائیکل کی ٹکر سے 92 حادثات میں 92 افراد جاں بحق ہوئے۔ 111 ٹریفک حادثات ایسے تھے جن میں ذمہ دار گاڑی کا پتہ نہیں چل سکا، ان حادثات میں 113 افراد جاں بحق ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید