• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلائمیٹ چینج ……

پہلے سیلابی ریلا گاؤں میں داخل ہوا، پھر بارش شروع ہوگئی۔

صبح ہر طرف پانی ہی پانی تھا، اور وہ بے بسی کی تصویر بنا

بیوی بچوں کیساتھ مکان کی چھت پر کھڑا تھا۔

’’ہمارے ساتھ یہ سب کیوں ہوا؟‘‘ بیوی نے روتے ہوئے سوال کیا۔

کسان نے خاموشی سے اپنے ہاتھوں کو دیکھا۔

اُن ہاتھوں پر نہ تو کٹ چکے درختوں کا لہو تھا،

نہ ہی کارخانوں سے اٹھتے دھویں کی کالک،

نہ ہی دریائی راستوں پر تعمیرات کا منافع۔

ان ہاتھوں پر فقط ایک کسان کی بے بسی تھی،

جس کے مویشی بہہ گئے اور کھیت سیلاب کی نذر ہوئے۔

اس نے سر جھکا لیا، تاکہ اس کے بچے

اسکی آنکھوں میں بہتے سیلاب کو نہ دیکھ سکیں۔

تازہ ترین