بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں تباہی مچ گئی، واقعے میں متعدد خاندان ملبے تلے دب گئے جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ضلع رودر پریاگ، چمولی میں شدید بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے بعد دریاؤں میں طغیانی آگئی۔
رودر پریاگ میں الکنددہ اور منداکنی دریاوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئی، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے۔
کیدارناتھ ویلی کے گاؤں میں طوفانی ریلہ ایک پل بھی بہا لے گیا جس کے بعد آمدورفت معطل ہو گئی۔
ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، تاہم مسلسل بارش کے باعث مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے مختلف علاقوں کے لیے شدید بارش کا الرٹ جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مخلتف علاقوں میں بھی شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔