بھارت میں ایک بس ڈرائیور طبیعت خراب ہونے پر ڈرائیونگ سیٹ سے ہٹ گیا جس کے بعد اس کے ساتھی نے بس چلائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ستیش راؤ نامی ڈرائیور اندور سے جودھ پور کے لیے ایک پرائیویٹ بس چلا رہا تھا جس نے راستے میں طبیعت خراب ہونے کا کہہ کر اپنے ساتھی ڈرائیور سے بس چلانے کو کہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دیر بعد بس میں ہی ستیش راؤ کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور اسپتال پہنچنے سے پہلے بس میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساتھی ڈرائیور بس کو لے کر قریبی میڈیکل اسٹور بھی گیا تھا تاہم وہ بند تھا۔
بھارتی ڈاکٹروں کے مطابق مرنے والے شخص کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ متوفی کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم سمیت کسی بھی قسم کی تحقیقات سے منع کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں کچھ مسافر بھی سوار تھے جن کی حتمی تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔