• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: جعلی وین ڈرائیور کی اسکول کے بچوں کے اغواء کی کوشش، ماں نے ناکام بنا دی

فوٹو : بھارتی میڈیا
فوٹو : بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنئو میں ایک والدہ نے اسکول جانے والی اپنی بیٹی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنئو میں ایک ماں نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے اپنی بیٹی کو ممکنہ اغوء سے بچالیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک اجنبی اسکول وین بچی کو لینے پہنچی۔ خاتون نے فوری طور پر پہچان لیا کہ یہ وین اسکول کی معمول کی گاڑی نہیں ہے اور ڈرائیور بھی نیا ہے۔

ابتدا میں ڈرائیور نے دعویٰ کیا کہ اسے اسکول کے مستقل ڈرائیور نے بھیجا ہے، لیکن ماں نے شک کی بنیاد پر اصل ڈرائیور کو فون کیا، تو اس نے اس بات کی تردید کر دی۔ اس کے بعد ماں نے فوراً بچی کو گھر کے اندر محفوظ کیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو مشکوک گاڑی کے بارے میں اطلاع دی۔

واقعے سے متعلق متاثرہ خاتون کی ایک دوست نے ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا اور بتایا کہ حالیہ دنوں میں مدھیہ پردیش سمیت کئی جگہوں پر بچیوں کے اغواء کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی زندگی سے متعلق ہر معمولی تبدیلی پر بھی نظر رکھیں۔

اپنی ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ روزانہ بچوں کو لیکر آنیوالی وین سے آدھا گھنٹہ پہلے ایک وین ان کی دوست کے گھر کے نیچے آئی اور ڈرائیور زور زور سے ہارن بجانے لگا، بچی کی والدہ نے وین ڈرائیور سے سوال کیا کہ آج پپو بھیا (اصل وین ڈرائیور) نہیں آئے تمھیں انہوں نے بھیجا ہے کیا، جس پر اس نے کہا کہ جی آج وہ نہیں آئیں گے، اس لیے میں بچی کو لینے آیا ہوں، مگر ماں نے اصل ڈرائیور کو فون کرکے معلوم کیا تو اس نے بتایا کہ وہ تھوڑی دیر میں پہنچنے والا ہے، جس کے بعد وہ مشتبہ شخص اپنی گاڑی سمیت وہاں سے فرار ہوگیا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید