• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی کل ہونے والی سماعت ملتوی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی کل ہونے والی سماعت ملتوی کردی گئی۔ 

بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا۔

عدالتی عملے نے پراسیکیوشن کو بھی توشہ خانہ ٹو کیس ملتوی ہونے سے متعلق بتادیا ہے۔ 

خالد یوسف چودھری کے مطابق آئندہ سماعت کے متعلق وکلاء کو کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید