ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ لاہور اب مکمل طور پر محفوظ ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شاہدرہ پر خطرہ کافی حد تک کم ہوگیا ہے، لاہور اب مکمل طور پر محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت قصور شہر کو بچانے کا چیلنج درپیش ہے، ستلج سے 1955ء کے بعد اتنا زیادہ پانی گزر رہا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ مون سون بارشوں کا نواں اسپیل شروع ہوچکا ہے۔