• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ہاکی اسٹارز اولمپکس سےقومی ٹیم کے اخراج پر مایوس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ہاکی اولمپئینز نے اولمپک گیمز میں پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم کی عدم شرکت کو کھیلوں کے شائقین کے ساتھ زیادتی قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ افسوس ناک بات یہ ہے تاحال اس کے ذمے داروں کے خلاف کو ایکشن نہیں لیا گیا سابق اولمپئن سمیع اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے 4بار ہاکی ورلڈ کپ جیتا اور 3 بار اولمپک چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ افسوس صد افسوس کہ اب گرین شرٹس ریو اولمپکس کے لیے کوالیفائی بھی نہ کر سکے۔اس صورتحال کی ذمہ دار حکومت اور ہاکی فیڈریشن ہے پاکستان نے ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ایشیا کپ متعارف کرایا۔ اولمپکس سے باہر ہونے پر افسردہ ہیں۔ سابق اولمپئن حسن سردار کا کہنا تھا کہ 80کی دہائی میں دنیا پاکستان ہاکی کی دیوانی تھی۔ سابق ہاکی اولمپئن قمر ضیاء نے کہا کہ حکومت  کی جانب سے اس کھیل کی ترقی کے لئے اب جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وہ خوش آئند ہے مگر حکومت کو کھیل کی ترقی کے لئے دئیے جانے والے فنڈ کا حساب بھی لینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ نظام کو لائے بغیر ہم اس کھیل میں بہتر نتائج اور اچھے ماضی کو واپس نہیں لاسکتے ہیں۔ 
تازہ ترین