• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائن اےسائیڈ ہاکی کا اتوار سے کراچی میںآغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلا آل پاکستان نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ سات اگست سے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا جس میں آٹھ قومی اداروں پاکستان کسٹمز، نیشنل بینک، سوئی سدرن گیس، واپڈا اور پی آئی اے کے علاوہ  پی ایچ ایف الیون کی ٹیمیں شرکت کرینگی، پی ایچ ایف الیون کو پی ایچ ایف ڈیولمپنٹ سائیڈ کا نام دیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے تمام میچز برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائینگے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پی ایچ ایف کے صدر بریگڈئیر( ر) خالد کھوکھر ہونگے۔ اس موقع پر ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی کو باقاعدہ طور پرعبدالستارایدھی کا نام دیدیا جائیگا ۔ دریں اثناء پی ایچ ایف نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں طلحہ خالد، حافظ عمیر(گول کیپرز) عاقب علی، ابوبکر، علی رضا (فل بیکس) طیب، ایم علی (کراچی) جنید کمال، علی رضا، یاسر( ہاف بیکس) ،شہریار،عمر حامدی، ساران بن قمر، سلیم خالد، نوید، محمد شاہ جی، اسفندیار، فیاض یعقوب( فاروڈذ) شامل ہیں۔
تازہ ترین