کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی ہے۔
کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں موبائل ڈیٹا سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی ہے، موبائل ڈیٹا سروس کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اندرون بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بھی ڈیٹا بند کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان حکومت نے 6 اگست کو صوبے بھر میں موبائل ڈیٹا سروس بند کی تھی۔
بعدازاں ہائی کورٹ کے حکم پر کوئٹہ سمیت متعدد اضلاع میں ڈیٹا سروس بحال کی گئی تھی جسے دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔