• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے الزام پر ردعمل

وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے منصوبہ کاپی کرنے کے الزام پر ردعمل دےد یا۔

لاہور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ نوازشریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سے کاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ کے لیے ابھی سے بولیاں لگ رہی ہیں، اچھی وزارتوں کے لیے 1 ارب سے 70 کروڑ روپے تک کا ریٹ طے ہو رہا ہے۔

اس سے قبل بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر خیبر پختونخوا کا منصوبہ کاپی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ مریم نواز نے آئمہ مساجد کےلیے وظیفہ مقررکرکے کے پی حکومت کا ایک اور منصوبہ کاپی پیسٹ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید