• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اگلے 3 روز درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ 

اس دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے جبکہ جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی اور تھر پارکر ملحقہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر 4 سے 5 ستمبر کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی توقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید