سرگودھا کے علاقے نصیرپور خورد میں ناقص چارہ کھانے سے 12 مویشی مر گئے۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق مرنے والے مویشیوں میں بھینسیں اور گائیں شامل ہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق ناقص چارہ کھانے والے 8 مویشیوں کی حالت بھی بہت خراب ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیلاب کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سازش اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
یورپی یونین نے ریمنڈس کاروبلس کو پاکستان میں اپنا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، روسی صدر پیوٹن اور دیگر رہنما بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نےپڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
سیلابی صورت حال کے باعث سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کل رات 10 بجے تک معطل کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قصور کے اسکول میں قائم ریلیف کیمپ پہنچ گئیں، خواتین اور بچوں سے بات چیت کی اور مسائل دریافت کیے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جعلی خبروں کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سکھر بیراج پہنچ گئے، صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو، شرجیل میمن و دیگر وزراء بھی وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ تھے۔
پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 145 اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیبر پختون خوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں سے بہاولپور کے مقام پر تحصیل صدر، بستی یوسف، احمد والہ کھوہ سمیت 7 بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ فصلیں زیرآب آگئیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے چین کے شہر تیانجن میں ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا 8 لاکھ کیوسک کا ہے، 8 لاکھ کیوسک کا ریلا دو روز بعد ھیڈ مرالہ پہنچ جائےگا۔
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق حادثے میں ایک پولیس کانسٹیبل تحسین شہید اور دوسرا اہلکار ساجد شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو کی ٹیم نے کشتیوں میں بارات کو منزل مقصود تک پہنچایا۔