• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کل رات 10 بجے تک معطل


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سیلابی صورت حال کے باعث سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کل رات 10 بجے تک معطل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، سیلابی پانی کا جنوبی اطراف سے ایئر پورٹ کی جانب رخ ہے۔

ایئر پورٹ کے جنوبی حصے کی جانب سیلابی پانی حفاظتی بند عبور کر کے داخل ہوا، ایئر پورٹ ٹرمینل بلڈنگ پارکنگ، رن وے سمیت زیادہ تر مرکزی حصہ محفوظ ہے۔

دوسری جانب بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا، بھارت نے سلال ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیے ہیں۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والا سیلابی ریلہ 8 لاکھ کیوسک کا ہے، یہ 8 لاکھ کیوسک کا ریلہ 2 روز بعد ہیڈ مرالہ پہنچ جائے گا۔

گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آنے والے سیلابی ریلے کی اطلاع ابھی ملی ہے، دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں اعلانات کروا رہے ہیں، ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید