• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب نے جھنگ کے 250 دیہات کو لپیٹ میں لے لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جھنگ کی ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب نے 250 دیہات کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر نے کہا ہے کہ دریائے چناب تریموں کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج ساڑھے 4 لاکھ کیوسک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے 250 دیہات متاثر ہوئے ہیں، متاثرین کی بحالی کے لیے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا ہے کہ متاثرین کو خوراک اور مویشیوں کے لیے چارہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید