کراچی کے سائٹ بی ایریا میں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مقتول پیشے کے اعتبار سے سیکیورٹی گارڈ تھا۔
ایس ایس پی فیضان علی نے یہ بھی کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔