• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، لاہور، مری، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے مھسوس کیے گئے۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 جبکہ اس کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں تھا۔

زلزلہ رات 12 بج کر 18 منٹ پر آیا، زلزلے کے جھٹکے مردان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے۔

چکوال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

اس موقع پر  گھروں میں سوئے افراد اٹھ کر باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

اس کے بعد رات 12 بج کر 38 منٹ پر4.6 شدت کے آفٹر شاکس اسلام آباد، راولپنڈی، چترال اور پشاور سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید