• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 3 روز سے لاپتہ بچے کی لاش گٹر سے مل گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سلطان آباد سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش اتوار کی شب گٹر سے مل گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکس کے علاقے سلطان آباد نیو حاجی کیمپ حبیب اسکول کے قریب گٹر لائن سے لاش کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس نے ریسکیو رضا کاروں کی مدد سے لاش کو نکال کر سول اسپتال منتقل کیا جبکہ بچے کی شناخت ابوبکر کے نام سے کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ لاش دو روز پرانی ہے، بچے کی وجہ موت فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے، بچہ دو روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا تھا تاہم اس کی لاش گٹر سے ملی۔

پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر بچہ کھیلتے ہوئے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا ہو تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت کا تعین ہوگا البتہ واقعے کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، اطراف میں لگی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی جارہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید