• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ببرک شاہ کی عمران عباس سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ببرک شاہ نے اداکار عمران عباس کے بارے میں دیے گئے بیان پر وضاحت دے دی۔

ببرک شاہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے میزبان نے یہ سوال پوچھا تھا کہ آپ نے عمران عباس کے بارے میں اپنے ایک انٹرویو میں ایسا کیوں کہا کہ وہ مرد نہیں لگتے؟ 

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ کہا تھا کہ وہ مجھے مرد نہیں لگتے، میں نے ایسا نہیں کہا تھا کہ وہ مرد نہیں ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ اس انٹرویو میں فلم کے حوالے سے بات ہو رہی تھی تو میں نے بھی اس حوالے سے کہا کہ تھا کہ عمران عباس رعب دار مرد نہیں لگتے جیسے سلطان راہی تھے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنی رائے دی تھی، لوگوں کو ہو سکتا ہے کہ عمران عباس پُرکشش لگتے ہوں، ایسا نہیں ہے کہ میں عمران عباس کو پسند نہیں کرتا، وہ اچھے انسان ہیں مگر میں نے جو بات کی تھی وہ صرف فلم کے حوالے سے تھی۔

واضح رہے کہ عمران عباس کے بارے میں ببرک شاہ کے بیان دینے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی تھی تو عمران عباس نے اس بیان پر پُرسکون انداز میں اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے لوگوں کی نفرت یا غیر ضروری تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اللّٰہ نے مجھے میری سوچ سے بڑھ کر کامیابیاں دی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید