محمکۂ ماحولیات پنجاب نے اسموگ سیزن کے دوران گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیوں کی لاہور میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پنجاب کے محکمۂ ماحولیات کی جانب سے ایمیشن ٹیسٹنگ کی ڈیڈ لائن،31 اگست کے بعد سے کارروائی کا آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈی جی ماحولیات کے مطابق گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی گئی ہے، پہلے مرحلے میں 2010ء تا 2015ء ماڈل گاڑیوں کو وارننگ سلِپس جاری کی گئی ہیں۔
ڈی جی ماحولیات کے مطابق وارننگ سلِپس ای چالان کے ساتھ بذریعہ پوسٹ بھیجی جا رہی ہیں، دوسری وارننگ کے دوران جرمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
محکمۂ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق اب تک 3 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کو گرین اسٹیکر لگایا جا چکا ہے، بار بار خلاف ورزی پر جرمانہ اور گاڑی بند کرنے کی کارروائی ہوگی۔