وائلڈ لائف رینجرز اور وائلڈ لائف ریسکیو فورس پنجاب نے لاہور کے قریب سیلاب میں پھنسے 6 شیروں کو ریسکیو کرلیا۔
ترجمان کے مطابق وائلڈ لائف رینجرز اور وائلڈ لائف ریسکیو فورس نے ملتان روڈ پر دریائے راوی کے کنارے واقع فارم ہاؤس سے سیلاب میں پھنسے 6 شیر ریسکیو کیے۔
ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ طوفانی بارش اور سیلاب کے باوجو وائلڈ لائف رینجرز نے جانفشانی سے فرائض انجام دیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وائلڈ لائف نے ان شیروں اور ان سے انسانی جانوں کے خطرے کو بَروقت ٹال دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مشکل آپریشن تھا جس میں 4 کشتیاں اور ویٹرنری ڈاکٹرز نے حصہ لیا، شیروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرکے فوری ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔