بھارتی ریاست گجرات میں شیروں کی بڑھتی تعداد انسانی آبادی کیلئے خطرہ بن گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں شیروں کی بڑھتی تعداد سے انکے انسانوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
رواں کے آغاز سے جون کے مہینے تک بھارتی ریاست گجرات میں شیروں نے حملہ کر کے7 انسانوں کی جان لی۔
ایشائی شیر جو افریقی شیروں کے مقابلے میں قد میں چھوٹے ہوتے ہیں، یہ شیر کبھی مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے دوسرے علاقوں میں پائے جاتے تھے، اب ان کی آبادی سمٹ کر صرف بھارتی ریاست گجرات تک رہ گئی ہے۔
1965 میں 545 اسکوئر میل پر بنے والی شیروں کی محفوظ پناہ گاہ جو رقبے کے لحاظ سے امریکی شہر لاس انیجلس سے زیادہ ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بیشتر شیر اب اس محفوظ پناہ گاہ کے باہر موجود ہیں۔
شیروں کی حفاظت کے لیے کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ گجرات کی ریاست کو چاہیے کو وہ انسانوں کے بچاؤ کے معاملے کو دھیان میں رکھتے ہوئے کچھ شیروں کو ریاست کے باہر دوسرے علاقوں میں منتقل کردے، کیونکہ شیر جب جب انسانی آبادی کی جانب بڑھیں گے، انسانوں پر حملوں کا خدشہ موجود رہے گا۔