• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ماہ میں ڈاکو مریں گے یا سرینڈر کریں گے، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے یقین دلایا ہے کہ آئندہ 6 ماہ میں ڈاکو مریں گے یا سرینڈر کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے صوبائی وزیر داخلہ سے استفسار کیا کہ سیلاب کے باعث کچے کے کتنے ڈاکو متاثر ہوں گے؟

انہوں نے کہا کہ ڈاکو رجسٹرڈ نہیں ہوتے، وثوق سے نہیں بتا سکتا کتنے ڈاکو متاثر ہوں گے، ڈاکوؤں کا زیادہ تر رجحان سکھر ڈویژن میں رہا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ 400 ایسے لوگ ہوں گے، جو کرمنلز ہوں گے، جو کچے میں رہتے ہیں، کچے کے آدمی کرمنلز ہو یا عام شہری وہ اپنا گھر نہیں چھوڑتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ درست نہیں کہ سیلابی پانی کی وجہ سے کچے سے ڈاکو بھاگ جائیں گے، میں یقین دلاتا ہوں آئندہ چھ ماہ میں ڈاکو مریں گے یا سرینڈر کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید