کراچی میں چپ تعزیے کی مجلس کا نشتر پارک میں آغاز ہوگیا۔
مجلس کے بعد چپ تعزیے کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جلوس کے روٹ کی طرف آنے والی سڑکیں اور گلیاں بند کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
مرکزی چپ تعزیہ کا جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا نور باغ مسافر خانہ پر اختتام پذیر ہوگا۔