• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لکی مروت کے علاقے مچن خیل اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اہلکار گاؤں بیگوخیل سے ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔

حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جن کو گرفتار کرنے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں لاشیں سٹی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید