چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ملتان میں آئندہ 48 گھنٹے سیلاب کے حوالے سے اہم ہیں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ پانی کا خطرہ زیادہ ہے، پنجاب بھر میں مشکل حالات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر اس آفت سے نمٹنا ہے، کوئی بندہ خوشی سے اپنا گھر نہں چھوڑتا۔
یاد رہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق ہیڈ تریموں پر بہاؤ 5 لاکھ 16 ہزار کیوسک ہے اور اس میں مسلسل اضافے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ دریائے راوی ہیڈ سدھنائی پر بہاؤ 1 لاکھ 7 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک جبکہ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 24 ہزار کیوسک ہے۔