• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے 24 گھنٹوں میں پنجاب میں تیز بارشیں متوقع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارشیں متوقع ہیں، اس حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اسلام آباد و پنجاب الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، ملتان، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان، ڈی جی خان اور راجن پور میں بھی بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ یہ بارشیں پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں مسائل بڑھا سکتی ہیں، شہری دریاؤں، ندیوں اور نالوں سے دور رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

قومی خبریں سے مزید