• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی امریکن محمد سعید شیخ کو ستارۂ خدمت سے نواز دیا گیا

محمد سعید شیخ—جنگ فوٹو
محمد سعید شیخ—جنگ فوٹو

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ہیوسٹن کی معروف سماجی شخصیت محمد سعید شیخ کو 45 سالہ خدمات کے اعتراف میں ستارۂ خدمت (اسٹار آف ایکسیلینس) دیا ہے۔

محمد سعید شیخ بطور صدر ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن اور بانیٔ الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف، انسانی ہمدردی، ثقافتی سفارت کاری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیتے رہے ہیں۔

ان کی قیادت میں مختلف بحرانوں کوویڈ 19 کی وباء، 2022ء کا پاکستان میں سیلاب، تھر میں قحط، ہاروی طوفان، ہیوسٹن فریز کے دوران لاکھوں ڈالرز کی امداد اور لاکھوں افراد کی مدد کی گئی۔

محمد سعید شیخ کو پہلے بھی یو ایس صدر کا 2018ء میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، 2021ء میں سسٹر سٹیز انٹرنیشنل کا وولنٹیئر آف دی ایئر کا اعزاز اور عالمی سطح پر گلوبل لیڈر آف انفلوئنس، ہیومینیٹیرین اور ون ورلڈ ایوارڈ جیسے اعزازات مل چکے ہیں۔

یہ اعزازات ناصرف محمد سعید شیخ کی بے لوث خدمات کا اعتراف ہیں بلکہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید