ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوںاور سیاسی اثر و رسوخ کے دباؤ پر 11ویں گریڈ کے زون انچارج کے عہدے پر سینٹری سپروائزاور انسپکٹرز تعینات کردیئےہیں ۔ زون انچارج کیلئے درکار تجربہ اور تعلیم نہ ہونے کے باعث ملتان شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا۔شہری پریشان اور اعلیٰ افسران نے نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے خاموشی اختیار کر لی ہے بتایا گیا ہے کہ ملتان شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے چھ زون بنائے گئے ہیں زون انچارج کیلئے 11ویں گریڈ کا سکیل مختص کیا گیا ہے لیکن ملتان ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ نے سیاسی اثر ورسوخ پر من مرضی کے انسپکٹر زاور سپروائز تعینات کردیئے۔