وزیرِاعظم شہباز شریف کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں سیلابی صورتِ حال سے آگاہ کر دیا۔
وزیرِاعظم نے بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفوک رابطہ کیا اور انہیں ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی تیاری قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کی ہدایت کی اور ساتھ ہی راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی سے عوام کو پیشگی آگاہ کرنے کا کہہ دیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیرِ اعظم کو امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی اور تینوں دریاؤں میں بڑھتی طغیانی سے آگاہی دی۔