• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم دورۂ چین میں بھی ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں: امیر مقام

امیر مقام—فائل فوٹو
امیر مقام—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ پاک فوج سمیت تمام اداروں کے مشکور ہیں۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیے ہیں۔ 

امیر مقام نے کہا کہ وزیرِ اعظم دورۂ چین میں بھی ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز بھرپور امدادی کارروائیوں پر داد کی مستحق ہیں، سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی خیبر پختون خوا میں ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید