وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں سیلاب متاثرین کو آٹے اور کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کی یقین دہانی کرا دی۔
دورۂ ملتان کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور انتظامیہ کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کے بچوں کے لیے دودھ کا انتظام کر لیا گیا ہے جبکہ ریلیف کیمپوں میں سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔
مریم نواز کو بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ زیادہ تر لوگ اپنے رشتے داروں کے گھر بھی گئے ہیں، کچھ ہلکے پھلکے مسائل ہیں لیکن متاثرین کی مکمل مدد کر رہے ہیں۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ سیلاب متاثرین کے لیے عارضی اسکول کا انتظام کیا جا رہا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو کے لیے ڈرون بھی استعمال کر رہے ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین سے ملاقات اور بات چیت کی، اُن سے مسائل معلوم کیے اور ساتھ ہی بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔
مریم نواز نے متاثرین کو آٹے اور کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی جبکہ ایک غریب شخص نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پہلے آٹا لینے کے لیے قطار میں لگنا پڑتا تھا، اب تکلیف ختم ہو گئی ہے۔
اس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ آٹے اور کھانے پینے کی اشیاء کو کنٹرول میں رکھیں۔