• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کی گفتگو سے پنجاب و وفاقی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچا: حنیف عباسی

وزیر ریلوے حنیف عباسی— فائل فوٹو
وزیر ریلوے حنیف عباسی— فائل فوٹو 

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میرا وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے، خواجہ آصف کی جگہ کوئی اور بھی حکومتی بینچ پر بیٹھ کر حکومت کے خلاف گلے شکوے کرے گا تو میں یہی ردعمل دوں گا، ان کی گفتگو سے پنجاب اور وفاقی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں بات کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ خواجہ آصف سے کوئی لڑائی نہیں، میں حکومت کا ترجمان نہیں، میرا اپنا مؤقف ہے، خواجہ آصف میرے بزرگ اور رانا ثناء اللّٰہ بڑے بھائیوں جیسے ہیں، زندگی میں آج تک کسی کے کہنے پر کوئی تقریر نہیں کی، خواجہ آصف کو نشانِ امتیاز دیں یا نشانِ جرأت مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بول چال تو کبھی کبھار دو بھائیوں میں بھی بند ہو جاتی ہے، میری کل کی تقریر کا بول چال بند ہونے سے کوئی تعلق نہیں، ایسی گفتگو سے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت ڈس کریڈٹ ہوتی ہے، میں نے خواجہ آصف کا مقابلہ نہیں کرنا، حق اور سچ کہنا ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان نے بہت بڑے دشمن کو شکست دی، اس کو انجوائے کریں، حکومت دودھ کی نہریں بھی بہا رہی ہو تو اپوزیشن نے اعتراض کرنا ہے کہ پانی ملا دودھ ہے، کیا سیلاب میں پنجاب میں کیے گئے اقدامات خیبر پختون خوا سے بہتر نہیں؟

قومی خبریں سے مزید