• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملزم نے منگیتر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے ہنگورہ گوٹھ میں گھریلو جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا، جھگڑے کے دوران منگیتر نے کلہاڑی کے وار سے خاتون کو قتل کر دیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سپر ہائی وے کے ہنگورہ گوٹھ میں پیش آیا، جہاں ملزم نے اپنی منگیتر کو گھریلو جھگڑے کے دوران کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم کو گرفتار کر کے آلۂ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 17 سال کی رشیدہ نامی مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات اور پسِ منظر کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید